بھینسہ میں روڈ سیفی ویک کا آغاز

   

بھینسہ ۔24 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن بھینسہ ڈپو کی جانب سے (روڈ سیفٹی ویک) حادثات سے پاک ہفتہ روزہ پروگرام کا آغاز کیا گیا جس میں بھینسہ ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس محمد غوث نے شرکت کی اور ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر سے متعلق تفصیلات پیش کی علاوہ ازیں بھینسہ آر ٹی سی ڈپو کے ایکسیڈنٹ فری ڈرائیورس کو مبارکباد دی ۔ اس دوران ہری پرساد بھینسہ آر ٹی سی ڈپو منیجر نے کہا کہ تمام ڈرائیورس کو اپنی ڈیوٹی میں چوکنا رہنا چاہیے کیونکہ ہر فرد ایک خاندان کا سہارا ہوتا ہے اس لیے ڈرائیورس سے خواہش ہے کہ وہ پر سکون ماحول میں خدمات انجام دیتے ہوئے مسافرین کو محفوظ طریقے سے منزل تک پہنچائے ۔ اس موقع پر بھینسہ آر ٹی سی ڈپو اسسٹنٹ منیجر سری لتا ، اے ایم ایف چندو ، ہیڈ کانسٹیبل بھگونت راؤ و دیگر موجود تھے۔
ہوم گارڈس پولیس کانسٹیبل کی طرح ڈیوٹی انجام دیں
کاغذ نگر۔24 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے بی آصف آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں آج ضلع میں خدمت انجام دینے والے 149 ہوم گاڈ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع سپرٹنڈنٹ آف پولیس سرنیواس راؤ نے کہا کہ عوام کی خدمات محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے، اس لیے پولیس کانسٹیبل کی طرح خدمات انجام دینے کا ضلع کے ہوم گارڈز کو مشورہ دیا۔ اس موقع پر ضلع میں خدمت انجام دینے والے ہوم گارڈس کے عوامی خدمات اور مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر جانکاری حاصل کی گئی تھی۔ اس موقع پر ہوم گارڈس ضلع انچارج شرط اور دوسرے بھی موجود تھے۔