زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین منڈل پریشد صدرنشین اور جی وٹھل ریڈی کی شرکت
بھینسہ ۔بھینسہ ڈیویژن کے کوبیر منڈل کادورہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی اورنرمل ضلع پریشد صدر نشین وجئے ریڈی رام کشن ریڈی نے کوبیر منڈل پریشد دفتر میں تقریب کے دوران کوبیر اور پارڈی (بی) ڈوکرا خواتین (مہیلاگروپ)کے(150) سنگموں میں 4 کروڑ 25 لاکھ 70 ہزار روپئے کے بینک قرضہ جات چیکس تلنگانہ حکومت اور بینکوں کے اشتراک سے تقسیم کئے ۔ پارڈی (بی)کو ایک کروڑ 10 لاکھ اور کوبیر زون کو تین کروڑ پندرہ لاکھ 70 ہزار روپیئے کے چیکس تلنگانہ گرامن بینک اور یونین بینک کے تحت فراہم کیئے اور (20) معذورین میں وہیل چیرس کے علاوہ تین پہیوں پر مشتمل رکشے تقسیم کیئے اور کوبیر منڈل پریشد آفس میں پودے لگائے گئے۔ ایم ایل اے وِٹھل ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت خواتین اور معذورین کو خود مکتفی بنانے کیلئے مختلف اسکیمات کے ذریعہ سہولیات فراہم کررہی ہیجس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے بہتر زندگی گذارتے ہوئے خواتین اورمعذورین معاشرہ میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں اس تقریب میں لکشمی بائی Mpp ‘چوہان Zptc ‘راجکماری زرعی مارکٹ کمیٹی صدرنشین ‘چرن کمار مارکفیڈ ڈائریکٹر ‘ ٹی آر ایس ضلعی جنرل سکریٹری راجیشور ‘کوبیر منڈل ٹی آر ایس کنوینر انیل کے علاوہ عہدیداران اورکوبیر منڈل کے سرپنچس و دیگر قائدین موجود تھے آخر میں ڈوکرا خواتین اورمعذورین نے رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کے علاوہ تلنگانہ حکومت اورمذکورہ قائدین سے اظہارتشکرکیا۔
