بھینسہ 29/اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں دن کے اوقات میں دو علحدہ علحدہ مقامات پر رہزنی (چین اسنیچنگ) کے واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے عوام بلخصوص میں شدید بے چینی اور تجسس کا ماحول پیدا ہوگیا جبکہ اس واقعہ کے بعد عوام میں زبردست بحث و مباحثہ دیکھا جارہا ہے ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس محمد غوث نے بتایا کہ بھینسہ کے گنیش نگر سے تعلق رکھنے والی رانی (بیڑی ورکر) ذوالفقار گلی میں واقع بیڑی کمپنی پیدل جا رہی تھی کہ دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اس کے گلے سے سونے کی زنجیر چھیننے کی کوشش کی جس پر خاتون چیخ و پکار شروع کرنے پر چین اسنیاچرس ناکام ہوکر راہ فرار اختیار کرلی دریں اثنا بھینسہ کے گوکل نگر سے تعلق رکھنے والی دو خواتین راچیتھا اور اسکی پڑوسن انوسیا پیدل کملا ٹاکیز علاقے سے گذر رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد پیچھے سے آکر راچیتھا کے گلے سے سونے کی چین اور منگل سوتر چھیننے لگے لیکن راچیتھا نے گلے میں موجود زیورات کو اپنے ہاتھ سے مضبوطی سے پکڑکر چیخ و پکار شروع کردی جس پر چین اسناچرس ایک سونے کی زنجیر اور منگل سوتر کا کچھ حصہ لیکر راہ فرار اختیار کرنے میں کامیاب ہوگئے جو چوبیس گرام سونے کے زیورات بتائے گئے ہیں واقعات کی اطلاع ملنے پر بھینسہ پولیس فوری طور پر مقام واردات پہنچکر متاثرہ خاتون سے واقعہ کی تمام تفصیلات و جانکاری حاصل کی اور شکایت موصول ہونے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے چین اسناچرس کی تلاش میں پولیس عہدیدار اور عملہ متحرک انداز میں تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی مشاہدہ کیا جارہا ہے۔