بھینسہ میں زندگی مفلوج ، کرفیو جیسا ماحول ، گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

   

Ferty9 Clinic


کارگو آگ لگانے کا واقعہ ، ڈرون کیمروں سے حالات پر نظر ،پولیس فورس متحرک

بھینسہ: بھینسہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے تیسرے روز پولیس کے باوجود سخت بندوبست وچوکسی کے باوجود صبح کی اولین میں شرپسندوں نے آئی بی گیسٹ ہاؤز علاقہ میں مکان کے باہر پارک کی ہوئی اقلیتی فرد کی موٹر کار کو نذر آتش کردیا جسکی وجہ سے عوام میں کافی بے چینی اور تجسس کا ماحول پیدا ہوگیا تفصیلات کے بموجب ایک موٹر کو بھینسہ میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد عام زندگی مکمل طرح مفلوج ہوگئی اور عوام کو اشیاء ضروریہ جن میں دودھ ،ترکاری ودیگر کا حصول مکمل ناممکن ہوگیا ہے کیونکہ شہر میں کرفیوجیسا ماحول بنا ہواہے اور پولیس مکانوں سے کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے اور شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے کسی کوبھی شہر میں داخل ہونے نہیں دیا جارہاہے اورآج تیسرے دن میں بس سرویس کے علاوہ انٹرنیٹ سرویس معطل ہے۔ جسکی اطلاع پر ضلع ایس پی ویشنو ایس واریر ،ٹیکنکل آئی پی ایس آدرش وردھن ،ڈی ایس پی بھینسہ پی نرسنگ راؤ کے علاوہ دیگر عہدیداران نے یہاں کا دورہ کرتے ہوئے کار کا معائنہ اور پنچنامہ کیا بعدازں کار مالک محمد مدثرعلی خان نے پولیس اسٹیشن پہنچکر شکایت درج کروائی، اس ضمن میں پولیس تمام زایو ں سے تحقیقات کا آغازکر دیا اس واقعہ کے بعد پولیس مزید متحرک ہوگئی اور ہر علاقہ میں فلیگ مارچ کیا گیا اور و اجرا گاڑی کو بھی گشت کروایا گیا جبکہ بڑے پیمانے پر ڈرون کمیرے کے ذریعہ شہر کے ہر علاقہ پر نظر مرکوز کی جارہی ہے۔ تشدد میں تباہ و نذر آتش ہوئے املاک کے متاثرین کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایتیں داخل کی جارہی ہے۔جس کی بناء پر پولیس کی جانب سے مقدمات درج کرتے ہوئے مختلف دفعات درج کیئے جارہے ہیں۔ جبکہ پولیس کی جانب سے سی سی کمیروں کے ذریعہ نشاندہی کرتے ہوئے ان افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اورجو بھی خاطی ثابت ہورہے ہیں انہیں عدالتی تحویل میں دید یاجارہاہے۔جبکہ شہر میں ہر طرف پولیس پیکٹس کو متعین کردیا گیا ہے ۔ صحافیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے پاس کی عدم فراہمی کی وجہہ سے نیوز کوریج کیلئے مسائل درپیش آرہے ہیں شہر میں کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے ضلع ایس پی وشنو واریر،ایڈیشنل ایس پی رام ریڈی،ڈی ایس پی بھینسہ نرسنگ راؤ کے علاوہ دیگر عہدیداران نے شہر میں گشت کرتے ہوئے حالات پرمکمل نظر مرکوز کیئے ہوئے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی طرح کے خوف میں آنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ شہر کے حالات مکمل قابو میں آچکے ہیں۔اور کسی بھی بے قصور کو گرفتار نہیں کیاجائیگا۔جو بھی خاطی ہوگا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔