بھینسہ میں سب انسپکٹران پولیس کے تبادلے

   

بھینسہ 20/جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ میں سب انسپکٹران آف پولیس کیلئے ضلع نظام آباد سے تین ایس آئیز کو تعینات کیا گیا جو بھینسہ پولیں اسٹیشن پہنچکر اپنے عہدوں کا جائزہ حاصل کرلیا اور بھینسہ اے ایس پی کانتی لال سبھاش پاٹل آئی پی ایس اور ٹاؤن سی آئی ایل سرینو سے ملاقات کی عہدوں کا جائزہ حاصل کرنے والے سب انسپکٹران میں مسٹر نریش ، مسٹر سائی کمار اور دیگر شامل ہے جو نظام آباد ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں خدمات انجام دے رہے تھے۔