بھینسہ میں سرقہ کی انوکھی واردات

   

بھینسہ ۔20 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر میں فلمی انداز میں سرقہ کی انوکھی واردات پیش آئی جس میں نامعلوم سارقین نے بینک احاطہ میں کھڑی کار کا شیشہ توڑ کر تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار لیکر فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ ڈیویژن کے لوکیشورم منڈل کے موضع گڑچاندہ کا متوطن الم بھوجنا جو بیڑی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور بیڑی ورکرس کو رقم کی ادائیگی کے لیے بھینسہ میں نرمل روڈ پر واقع ایس بی آئی بینک سے 90 ہزار روپئے نکالے ، اُس نے بتایا کہ مزید 90 ہزار روپئے اس کے پاس موجود تھے جملہ تقریبا ایک لاکھ 80 ہزار روپیے ایک تھیلی میں کار میں رکھکر بھینسہ بس اسٹانڈ علاقے میں واقع ایس بی آئی بینک میں بڑے نوٹوں کو چھوٹے میں بدلنے کے لیے اندر گیا جس کا فائدہ اٹھا کر نامعلوم سارقین نے کار کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر تھیلی سے تقریبا ایک لاکھ 80 ہزار روپئے اور دیگر اشیا کا سرقہ کرکے فرار ہوگئے جس پر بھینسہ ٹاؤن پولیس سب انسپکٹران محمد غوث اور سریکانت مقام واردات پہنچ کر سی سی ٹی وی کیمروں اور مختلف طریقوں سے سارقین کی شناخت میں متحرک ہوگئے۔