بھینسہ ۔20 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ پولیس نے سرقہ کی واردات میں ملوث مزید ایک اور سارق کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دینے سے قبل میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے بھینسہ ایڈیشنل ایس پی اویناش کمار آئی پی ایس نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کروایا کہ 9جون کو بھینسہ شہر میں دوارکا نگر کالونی کے شکایت کنندگان اپنے مکان کو قفل کرکے اپنے رشتہ داروں کے مکان کئوٹا بی منڈل سارنگاپور چلا گیا جس پر 10جون کی درمیانی رات تقریبا دو سارق نمبر (2) راجو لکشمن دھوترے بھینسہ آیا اور سارق (1) اور سارق (3) کے ہمراہ پلسر موٹرسائیکل پر بھینسہ آئے اور مذکورہ بند مکان کے قفل کو لوہے کی سلاخ سے توڑکر مکان میں داخل ہو کر 17.5 گرام سونا اور 7 تولے چاندی، میک اپ اشیاء، بچوں کے سامان اور پندرہ ہزار روپے نقد رقم کا سرقہ کیا جس کی جملہ مالیت دو لاکھ دس ہزار روپے ہے جبکہ اسی روز ایک اور سرقہ کی واردات بھینسہ کے نیتا جی نگر علاقہ کے مکان میں پیش آئی جہاں سارقین نے مکان کے قفل کو بھی لوہے کی سلاخ سے توڑکر مکان میں داخل ہوئے اور تین تولے سونے کی زنجیر اور دو تولہ سونے کی زنجیر اور تیس ہزار نقد رقم کے علاوہ دیگر اشیا کا سروقہ کیا جس کی جملہ مالیت 75 ہزار روپے ہے ایڈیشنل ایس پی اویناش کمار آئی پی ایس نے بتایا کہ مجرم راجو لکشمن دھوترے کو آج صبح محمد شریف اور پولیس جوانوں نے بھینسہ میں اولڈ آر ٹی او چیک پوسٹ پر گرفتار کیا جو بذریعہ پلسر موٹرسائیکل مہاراشٹرا بھوکر سے بھینسہ کی طرف آرہا تھا ملزم کے قبضہ سے دولاکھ ایک ہزار روپیے نقد رقم ، ایک موبائل فون ، ایک پلسر موٹرسائیکل ، ایک لوہے کی سلاخ ، ایک ہتھوڑا اور ایک اسکرو ڈرائیور ضبط کیا ۔ اس سرقہ کی واردات میں مزید سارق کی تلاش جاری ہے ۔اس پریس کانفرنس میں ٹاؤن سرکل انسپکٹر آف پولیس راجہ ریڈی اور سب انسپکٹر محمد شریف و دیگر موجود تھے۔