بھینسہ یکم/اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ نرمل قومی شاہراہ 61 پرایک سڑک حادثہ پیش آیاجس میں بھینسہ شہرکے سنوش نگرکا22سالہ نوجوان گیانیشورنامی فوٹوگرافربرسرموقع ہلاک ہوگیابھینسہ رورلسب انسپکٹرپونم چندرکے مطابق گیانیشوربذریعہ موٹرسیکل بھینسہ سے کنٹالہ جارہا تھا اورایک بلوروموٹرگاڑی اس کے سامنے کلورجارہی تھی لیکن ماٹیگاؤں ٹول پلازہ کے قریب ایک ہوٹل کیسامنے بلوروموٹرگاڑی کیاچانک بریک مارکررکنے کی وجہ گیانیشورموٹرسیکل کے ہمراہ بلوروگاڑی کے عقبی حصہ سے ٹکراکر برسر موقع ہلاک ہوگیااس واقعہ کی اطلاع پاکر بھینسہ رورل پولیس مقام حدثہ پہنچکر پنچنامہ کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم بھینسہ سرکاری دواخانہ منتقل کرتے ہوئے بعد پوسٹ مارٹم نعش کوورثہ کے حوالے کردیا اس ضمن میں ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیاگیا۔