بھینسہ میں سیاہ پرچم کے ساتھ موٹر سائیکل ریالی

   

تلنگانہ سے مرکزی حکومت کے سوتیلا رویہ کے خلاف احتجاج، دھان خریدنے کا مطالبہ

بھینسہ : تلنگانہ سے دھان خریدی معاملہ پر بھینسہ شہر میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اور ریاستی وزیر کے ٹی آر کی ہدایت پر ٹی آر ایس کارکنان نے اپنے مکانوں پر سیاہ پرچم لہراتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج درج کروایا ۔ ٹی آر ایس ضلع نرمل صدر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول کی قیادت میں گڈنا بھون و ٹی آر ایس دفتر سے ہاتھوں کے سیاہ پرچموں کے ساتھ موٹرسائیکل ریالی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں اور شاہراہوں سے گذرتے ہوئے دیکھی گئی ۔اس دوران بی جے پی کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر بھینسہ بس اسٹانڈ علاقے میں امبیڈکر مجسمہ کے روبرو رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے مرکزی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کے کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک اختیار کررہی ہے جو ناقابل برداشت ہے کیونکہ ریاستوں سے دھان کی خریدی کا اختیار صرف اور صرف مرکز کو حاصل ہے اور تلنگانہ کے کسان اپنی محنت سے اگائی ہوئی دھان کی کاشت کی کٹوائی کر کے فروخت کرنے کے منتظر ہیں لیکن مرکزی حکومت دھان نہیں خرید رہی ہے اس سے تلنگانہ کے کسانوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جسے ٹی آر ایس حکومت برداشت نہیں کریگی اور دھان خریدی کرنے تک مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رکھے گی۔ اس احتجاجی ریالی میں جی مرلی گوڑ سابقہ اے ایم سی چیرمین ، سراج الدین سابقہ کونسلر ، اے ایم سی چیرمین پی کرشنا ، ٹی آر ایس جنرل سکریٹری ٹی رامو ، سولنکی بھیم راؤ ، محمد معراج احمد نمائندہ ایم پی ٹی سی ، سابقہ یوتھ صدر عبدالواسیع رسول ، گجو پٹیل ، سوری نارائن ، پنڈت پٹیل ، صاحب راؤ ، امیر خان ، عبدالمنیر ، عبدالعادل ، قاسم بھنڈاری ، بھوجارام ، سید جاوید ، سید اعلٰی ہاشمی ، محمد اقبال ، خالد خان ، محمد عامر ، سید عمران ، ساجد لکّی ، شیخ عزیز قریشی اور ٹی آر ایس قائدین کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔