بھینسہ ۔ 19 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ میں ہندو واہنی اور چھترپتی شیواجی مہاراج مجسمہ تنصیب کمیٹی کے زیر اہتمام قومی شاہراہ 61 سے منسلک نرمل سہہ راہا پر شیواجی مہاراج مجسمہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس ضمن میں نرمل سہہ راہا پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں شیواجی مہاراج کی جینتی مناتے ہوئے پرچم کشائی کی گئی بعدازاں ببرو مہاراج نے منتر پڑھکر چھترپتی شیواجی مہاراج مجسمہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جس میں مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی ، بھینسہ اے ایس پی کانتی لال سبھاش پٹیل آئی پی ایس ، پی راما راؤ پٹیل بی جے پی تعلقہ سینئر قائد ، موہن راؤ پٹیل ، ڈاکٹر رما دیوی بی جے پی ضلعی صدر کے علاوہ آر ایس ایس تلنگانہ پرچارک سریدھر ، ہندوواہنی تلنگانہ صدر راجنا اور شیواجی مہاراج مجسمہ کی تنصیب کمیٹی صدر ڈاکٹر راما کرشنا گوڑ اور سوریاونشی ، سنتوش کمار ، رگھویر ایڈوکیٹ ، بی آر ایس قائدین جی مرلی گوڑ ، رمیش مہاشٹی وار ، پی کرشنا ، ٹی رامو ، آنند راؤ پٹیل کانگریس قائد ، جے کے پٹیل ، ڈاکٹر دامودھر ریڈی، ڈاکٹر متیم ریڈی ، گوپال ساڈا اور شہر کے علاوہ اطراف و اکناف سے ہندو طبقہ کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی اس تقریب میں مختلف شرکا نے اپنے خطابات میں شیواجی مہاراج کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ ضلع نرمل ایس پی سی ایچ پراوین کمار آئی پی ایس کی قیادت میں پولیس کا وسیع بندوبست کیا گیا تھا۔