بھینسہ : کریسنٹ ہائی اسکول مدینہ کالونی بھینسہ میں اسکول انتظامیہ و اساتذہ کی جانب سے جاریہ تعلیمی سال (2022-21) کا تعلیمی تفریحی پروگرام کے تحت نرمل گارڈن طلباء کو لے جایا گیا۔جس میں مدرسہ ہذا کے تمام طلباء و طالبات نے شرکت کی،پروگرام کے مطابق طلباء کھیل کود، کلچرل پروگرام، میمکری وغیرہ میں بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس کے علاوہ طلباء وہاں کے قدرتی ماحول سے لطف اندوز بھی ہوئے۔اس تعلیمی تفریحی پروگرام میں صدر مدرس عبدالکریم ،سکریٹری سید بشیر، اساتذہ جن میں قابل ذکر سید محسن، سید عبدالجامع، شیخ نصیر، سید ثاقب، دانش زبیر، و سید کاشف موجود تھے۔
گندھاری منڈل سب انسپکٹر کا تبادلہ
یلاریڈی ۔ ڈیویژن کے منڈل گندھاری ، انسپکٹر نرسمہا راؤ کا کاماریڈی وی آر کو تبادلہ کرنے کے اعلی عہدیداروں نے احکامات جاری کردئے ۔ ان کی جگہ سدی پیٹ پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کی خدمات انجام دینے والے سائی ریڈی کو گندھاری پولیس اسٹیشن تبادلہ کیا گیا۔