بھینسہ میں طلبہ کی معلوماتی ومشاہداتی مشق

   


بھینسہ۔ یکم جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے گروکروپا ووکیشنل جونیئر کالج کے طلباء کی جانب سے تشخیصی مشق پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کا مشاہدہ کرنے کے لیے واساوی ، ویدم، گورنمنٹ اسکول اے پی نگر کے طلباء نے شرکت کی جہاں گروکروپا ووکیشنل جونیئر کالج کے طلبہ نے CPR ، ابتدائی طبی امداد، یوگا ، دواؤں کے پودوں کا استعمال ، متوازن خوراک اور مختلف بیماریوں کی تشخیصی مشق پیش کی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ٹاؤن سرکل انسپکٹر آف پولیس پراوین کمار نے شرکت کی اور طلبہ کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ستائش کی اور کہا کہ طلبہ موقع پر سخت محنت کریں تو منزل مقصود حاصل کریں گے اگر طلبہ اپنے اعلیٰ طبی کورسز میں مہارت حاصل کرینگے تب بہتر روزگار کے مواقع بھی حاصل ہونگے جبکہ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے گورنمنٹ ڈگری کالج باٹنی فیکلٹی مدھو نے شرکت کرتے ہوئے طلبہ کو پودوں کے دواؤں سے متعلق واقف کروایا اس موقع پر گروکروپا ووکیشنل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رام کرشنا گوڈ ، شاردا ایجوکیشنل سوسائٹی صدر پرنسپل وشنارانی ، کالج پرنسپل سائیناتھ کے علاوہ اساتذہ نریش گوڑ ودیگر اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔