بھینسہ میں عازمین حج کی تہنیتی تقریب

   

بھینسہ 27؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر اطراف و اکناف سے جاریہ سال 49 عازمین حجاج حج کی سعادت کے لیے روانہ ہوئے ہیں جس میں بھینسہ شہر کی مسجد پنجہ شاہ کے امام و خطیب حافظ سید عبدالطیف صاحب بھی شامل ہے جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج یعنی بروز منگل کو بعد نماز فجر صبح کے اوقات میں مدرسہ معھدالابرار سے گاڑیوں کے قافلہ کے ذریعہ حیدرآباد حج ہاوز کے لیے روانہ ہوئے حافظ سید عبدالطیف امام و خطیب مسجد پنجہ شاہ کی حج کی سعادت کے لیے روانگی کے ضمن میں مسجد پنجہ شاہ نو منتخبہ انتظامی کمیٹی کے زیراہتمام کل یعنی بروز پیر بعد نماز مغرب تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر نو منتخبہ انتظامی کمیٹی مسجد پنجہ شاہ کے ذمہ داران جن میں صدر عبدالصبور بنارسی ، نائب صدر محمد مجیب احمد سابقہ وائس چیرمین بلدیہ ، جنرل سکریٹری اظہر احمد خان (سیاست رپورٹر) ، خازن سید معز محی الدین ، جوائنٹ سکریٹریز سید رفیق ، عبدالوہاب اور اراکین عبدالاحد ، عبدالواجد بنارسی ، حفیظ اللہ خان ، عبدالرافع ، محمد عبدالالیاس لکچرر ، عبدالشکیل ، عبدالعظیم بنارسی ، عبدالستار ، عبدالمظہر بنارسی و دیگر نے شالپوشی کرتے ہوئے بغلگیر ہوکر مبارکباد پیش کی علاوہ ازیں مسجد پنجہ شاہ کے مصلیان جن میں عبدالماجد بنارسی ، سید فراست محی الدین المعروف اقبال ملاں ، لئیسولاالحق بنارسی ، ممتاز احمد خان ، رشید خان ، محمد شفیع الدین قریشی ، عبدالطیف ، عبدالقدیر کے اینڈ بی ، محمد اقبال الدین ، محمد خالد اظہر ، عبدالیٰسین ، فاضل محی الدین ، عبدالوکیل ، عبدالاحد ، عبدالسلام ، عبدالعمر ، مقصود خان ، سید الطاف ، عبدالحاجی کرانہ ، محمد ارشاد ، محمد شعیب ، مرزا شہباز بیگ و دیگر نے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے بکثرت گلپوشی و شالپوشی کی اور بغلگیر ہوکر مبارکباد پیش کی ۔
بھونگیرمیںجواہرلعل نہرو کی برسی تقریب
بھونگیر۔27مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھونگیر میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے آنجہانی وزیر اعظم پنڈت جواہرلال نہرو کی برسی تقریب کا انعقادعمل میں آیا۔پنڈت نہرو کے پورٹریٹ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے کانگریسی قائدین پرمودکمار بی جہانگیر محمد شریف نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پنڈت نہرو نے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور آزاد ہندوستان کیپہلے وزیر کے طور پر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا نہرو نے کئی اہم پروگراموں کے ذریعہ ملک کو ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے اقدامات کئے قائدین نے کہا کہ نہرو نے ملک میں زرعی شعبہ کی ترقی کے علاوہ آبپاشی پراجکٹوں کی تعمیر کیلئے کئی منصوبے بنائے۔
انہوں نے کہا کہ نہرو کی دوراندیشی کا نتیجہ ہے کہ آج ملک میں کئی پراجکٹوں کو ذریعہ زرعی شعبہ تقویت دی جارہی ہے۔اس موقع پر قائدین بالراج سرینواس اوپیندر اور دیگر موجود تھے