بھینسہ میں غیر قانونی مورم کی منتقلی کے خلاف کارروائی

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ۔/17 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے بیل بازار علاقہ میں پار ڈی بائی پاس شاہراہ پر غیر قانونی مورم کی منتقلی پر محکمہ پولیس اور محکمہ مال کے عہدیداروں نے 6 ٹپر گاڑیوں اور پانچ جے سی بی مشینوں کو تحویل میں لیتے ہوئے ضبط کرلیا اور قانونی کارروائی انجام دی جارہی ہے۔ تفصیلات کے بموجب شہر کے بیل بازار علاقہ میں ایک گھنٹہ ( چھوٹا پہار ) پارڈی شاہراہ پر موجود ہے جہاں سے گزشتہ کچھ دنوں سے غیر قانونی طور پر مورم کی بڑے پیمانے پر منتقلی کی جارہی تھی۔ جس کی اطلاع پاکرگزشتہ شام کے اوقات میں بھینسہ تحصیلدار راجندر اور ڈپٹی تحصیلدار رامچندر کے علاوہ محکمہ مال کے عہدیداروں نے مقام واقعہ پہنچ کر تمام حالات کا جائزہ لیا اور مورم کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث پانچ جے سی بی مشینوں اور چھ ٹپر گاڑیوں کو ضبط کرلیا اور بھینسہ ٹاؤن سب انسپکٹر وشنو پرکاش کو اطلاع دے کر مقام واقعہ طلب کرتے ہوئے پنچنامہ کرتے ہوئے مقام واقعہ پر موجود چھ ٹپر گاڑیوں اور پانچ جے سی بی مشینوں کو پولیس تحویل میں دے دیا گیااور اس ضمن میں کارروائی کی جارہی ہے۔