پیمائش کی تکمیل پر عدالت میں جواب کا ادخال
بھینسہ ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بھینسہ شہر میں واقع سلیمان ٹیکری قبرستان کا محکمہ مال ، محکمہ سروے اور وقف بورڈ کی جانب سے مشترکہ ( جوائنٹ سروے ) کا آغاز کیا گیا ۔ اس سروے کے پیش نظر وقف بورڈ تلنگانہ کے عہدیداران محمد قاسم ( او ایس ڈی ) ، شجاعت علی سرور ، صدام حسین اسسٹنٹ سرور ، اکبر سیکوریٹی گارڈ کے علاوہ محکمہ سروے کے عہدیداران اے ڈی سروے لینڈ ریکارڈ دشرت ، ڈپٹی انسپکٹر صفدر الدین ، منڈل سرور گبر سنگھ اور محکمہ مال کے عہدیداران ریونیو انسپکٹر نارائن ، ولیج ریونیو آفیسر سی ایچ نارائن و سید حفیظ الدین بدر ملاں و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر محکمہ سروے کے اے ڈی دشرت نے میڈیا کو بتایا کہ سلیمان ٹیکری قبرستان کی جانب سے سال 2016 میں ہائی کورٹ میں قبرستان کی اراضی سے متعلق ایک مقدمہ داخل کیا جس کا WP No.4365/2016 ہے جس پر ہائی کورٹ تلنگانہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے مذکورہ قبرستان کا جوائنٹ سروے وقف بورڈ ، محکمہ مال اور محکمہ سروے کو کرنے کی ہدایت دی جس کے تحت مذکورہ قبرستان کا موقع مقام کا سروے کرتے ہوئے لائنگ کی گئی اور آئندہ دو یوم میں قبرستان کے موقع مقام کا نقشہ تیار کرتے ہوئے وقف بورڈ سی ای او کے ذریعہ ہائی کورٹ میں جواب داخل کیا جائے گا ۔ بعد ازاں قبرستان سلیمان ٹیکری کے کمیٹی کے ذمہ داران جن میں صدر عبدالقدیر ، نائب صدر محمد عبدالوہاب ، محمد رافع ، عبدالجاوید ، اختر حسین ، محمد وکیل ، سید انصار ، محمد مقیم و دیگر نے بتایا کہ قبرستان سلیمان ٹیکری کی اراضی مسئلہ کئی سالوں سے زیر التواء ہے جب کہ قبرستان گزٹ ریکارڈ میں جملہ 8 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جو سروے نمبر 134/1 میں موجود ہے ۔ لیکن قبرستان کی موقع مقام پر اراضی بہت کم ہے جس کی بقیہ اراضی پر ناجائز قبضے کئے گئے ہیں ۔ اسی ضمن میں کمیٹی قبرستان سلیمان ٹیکری کی جانب سے ہائی کورٹ کو رجوع کیا گیا ہے ۔ قبرستان کے سروے کے موقع پر شہر کے مختلف نوجوان جن میں محمد عامر ، ابوذر ، چھوٹے میاں ، سمیر ، سہیل ، آصف ، اسمعیل و دیگر موجود تھے ۔۔