بھینسہ میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کیلئے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے نمائندگی

   

بھینسہ 7 / فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی مدہول پوار راما راؤ پٹیل نے مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ نتن گڈکری سے دہلی میں خصوصی ملاقات کرتے ہوئے شالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی اور بھینسہ ڈیویژن (تعلقہ مدہول) میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کے لیے فنڈز منظوری کے علاوہ حلقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کی منظوری کیلئے یادداشت پیش کرتے ہوئے نمائندگی کی اور تعلقہ میں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے متعلق تفصیلی طور پر واقف کروایا جس پر مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ہر ممکنہ تعاون کا تیقن دیا ایم ایل اے پوار راما راؤ پٹیل کے ہمراہ بی جے پی کے دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں رکن اسمبلی پوار راما راؤ پٹیل نے بی سی کمیشن کے چیئرمین ہنسراج سے دہلی میں ملاقات کی اور 28 ذاتوں کو او بی سی کی فہرست میں شامل کرنے کی نمائندگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام 28 ذاتوں کو او بی سی کی فہرست میں آریہ مراٹھا، بکا آیاور، گاؤڈیجیٹی، کلہ شیلی کے ساتھ شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ او بی سی میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم، روزگار اور قومی سطح کے معاملہ میں 28 ذاتوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔