بھینسہ۔/6 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کوبیر منڈل کے موضع مالیگاؤں کی 16سالہ لڑکی نے واسمیل تیل پی کر خودکشی کرلی۔ کوبیر سب انسپکٹر پردیپ نے بتایا کہ گزشتہ روز موضع مالیگاؤں کی 16 سالہ آر انیتا ولد نرسیا جو دسویں جماعت کامیاب تھی اپنے ہی مکان میں دوپہر کے اوقات میں واسیمل تیل پی لیا جس سے وہ فوت ہوگئی۔