بھینسہ ۔یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر ضلع نرمل مستقر پر کلکٹر مشرف علی فاروقی اور ایڈیشنل کلکٹر ہیمنت بورکڑے نے بھینسہ سے وابستہ محکمہ صحت کے عہدیداران جنمیں گورنمنٹ ایریاہاسپٹل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشی ناتھ ،ڈپٹی DM&HO ڈاکٹر آشیش ریڈی ،HEO کلیم الدین، ڈاکٹرمتین اللہ ،لیاب ٹیکنیشن سینو ،کرناکر اور سریش کے علاوہ اے این ایمس کو انکی بہترین طبّی خدمات پر ایوارڈ اور توصیف نامے سے سرفراز کرتے ہوئے ستائش کی اس موقع پر نرمل ایڈیشنل ایس پی رام ریڈی کے علاوہ دیگر عہدیداران اور سیاسی قائدین موجود تھے بھینسہ کے مذکورہ طبّی عہدیداران اور عملہ کو مختلف گوشوں کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
