بھینسہ میں مسلم کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے منظورہ رقم کے احکام کی حوالگی

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ : تلنگانہ حکومت ریاست کی عوام کے لیے منفرد اسکیمات اور سہولیات روبعمل لارہی ہے جس کی سابقہ حکومتوں میں نظیر نہیں ملتی وزیراعلی تلنگانہ ریاست میں تمام طبقات کے لیے کمیونٹی ہال اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے کروڑوں روپئے منظور کررہی ہے جس کے تحت بھینسہ ڈیویڑن میں بلالحاظ تمام طبقات کی ترقی کے لیے بجٹ کو منظور کرواتے ہوئے ترقی یافتہ بنایا جارہا ہے جو کہ میرا نصب العین ہے ان خیالات کا اظہار مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے اپنی قیامگاہ واقع موضع دیگایں میں بھینسہ کے قریبی موضع پینڈپلّی میں مسلم کمیونٹی ہال کی تعمیر کے لیے سی ڈی پی کے تحت منظورہ دولاکھ پچاس ہزار پر مبنی احکامات کی کاپی حوالے کرنے کے دوران کیا اور موضع پینڈ پلّی میں جلد از جلد مسلم کمیونٹی ہال کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر موضع سرپنچ راجیندر ، بابن صاحب ، سید رفیق ، شیخ حیدر و دیگر موجود تھے۔