بھینسہ ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بورڈ آف انٹر میڈیٹ امتحانات بھینسہ میں پرامن طریقے سے جاری ہے ۔ بھینسہ میں منعقد چار امتحانی مراکز جن میں گورنمنٹ جونیر کالج ، رینبو جونیر کالج ، سرسوتی جونیر کالج اور شامبھوی جونیر کالج کے اطراف دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے طلایہ گردی کرتے ہوئے پیاکٹس قائم کئے گئے ہیں ۔ بھینسہ گورنمنٹ جونیر کالج چیف سپرنٹنڈنٹ شبانہ ترنم نے بتایا کہ آج سال اول کے پرچہ دوم میں ریاستی مبصرین ( آبزرورس ) برائے انٹر میڈیٹ امتحانات کی تین رکنی ٹیم جس میں دو مرد اور ایک خاتون عہدیداروں نے بھینسہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور گورنمنٹ جونیر کالج میں طلبہ کی تنقیح کرتے ہوئے نقل نویسی کی پاداش میں 11 طلبہ کو ڈیبار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیبار ہونے والے 11 طلبہ کو سپلیمنٹری امتحانات میں موقع فراہم کیا جائے گا ۔۔
