بھینسہ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو انعامات

   

بھینسہ : بھینسہ شہر کے اسلامیہ ماڈل ہائی اسکول کے فارغ التحصیل طالبات جو انٹرمیڈیٹ میں ریاستی ، ضلعی ، ڈیویڑن اور امسال جماعت دہم میں اسکول سطح پر بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے امتحانات میں ٹاپرس آئے ہیں ۔ ان کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات و سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا ۔ تقریب کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا اور حمد نعت بھی پیش کی گئی ۔ صدر مدرس اسلامیہ ہائی اسکول عبدالباسط صدیقی نے طلباء و اولیائے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسکول کی کارکردگی و نتائج کو پیش کیا بعد ازاں طالبات جن میں انٹر سال اوّل جویریہ فردوس نباء بنت مجیب احمد اسٹیٹ ٹاپر ، شہزین فاطمہ بنت یوسف خان ضلعی ٹاپر ، سجافہ ضمن بنت محمد اسمعیل ڈیویژن ٹاپر ، زوفین خانم بنت اکبر خان اسٹاف رپوٹر روزنامہ محور و صدر اردو پریس کلب بھینسہ اسکول ٹاپر اور اصفیہ ماہین بنت عبدالسلام اسکول سیکنڈ ٹاپر کو انعامات و سرٹیفیکٹس منڈل ایجوکیشن آفیسر سبھاش کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر سکریٹری و کرسپانڈنیٹ عبدالسلیم ، مدرسین اسلامیہ شیخ امیر ، شیخ مسعود ، عبدالرحمن ، زبیر احمد کے علاوہ طلباء اور اولیائے طلباء کے علاوہ ایس ایم پاشاہ سینئر صحافی رہنمائے دکن ، اکبر خان اسٹاف رپوٹر روزنامہ محور و صدر اردو پریس کلب بھینسہ و دیگر بھی موجود تھے اس پروگرام کی کاروائی مدرس عبدالواحد نے چلائی۔