بھینسہ 3/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کے چھ ضمانتوں سے متعلق درخواستوں کی وصولی کے لیے منعقدہ عوامی پرجا پالنا پروگرام کا معائنہ کرنے کیلئے ضلع نرمل کلکٹر آشیش سانگوان نے بھینسہ منڈل کے موضع کھد گاؤں پہنچکر پنچایت دفتر احاطہ میں منعقدہ پرجا پالنا پروگرام میں موصولہ درخواستوں اور تمام انتظامات و سہولیات کے علاوہ عہدیداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور عہدیداروں کو متحرک انداز میں عوامی خدمات کو انداز دینے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر بھینسہ تحصیلدار پراوین کمار ، ایم پی او معظم حْسین کے علاوہ دیگر عہدیدار اور درخواست گذاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔