بھینسہ میں پلاسٹک کے استعمال کے خلاف شعوربیداری پروگرام

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ۔/2 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں محکمہ بلدیہ کی جانب سے سنیٹری انسپکٹر نریندر کے علاوہ چاری اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے 2 اکٹوبر گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت مہم کے تحت پالی تھین کے استعمال کے خلاف شعور بیداری ریالی نکالی گئی جو شہر کے بلدیہ دفتر سے ہوتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں اور مارکٹ علاقہ میں پہنچ کر مذکورہ بلدی عہدیداروں نے سبزی تاجرین، دودھ گھروں اور دیگر دکانوں کے علاوہ کرانہ شاپس پہنچ کر پالی تھین استعمال نہ کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پالی تھین کے استعمال کے خلاف پانچ ہزار روپئے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے کیونکہ پالی تھین کے استعمال سے ماحول میں آلودگی کا اضافہ ہورہا ہے۔ کئی زندگیوں کو خطرہ ہورہا ہے اس لئے پالی تھین کا استعمال ہرگز نہ کریں ورنہ بلدیہ کی جانب سے سخت کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور آخری صورت میں جیل کی سزا بھی دی جائے گی۔