بھینسہ 29/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سری رام نومی شوبھا یاترا جلوس کے پیش نظر محکمہ پولیس جانب سے بھینسہ کی عوام میں اعتماد کی بحالی کے سے فلیگ مارچ نکالا گیا جو شہر کے مختلف اہم و حساس علاقوں اور محلوں سے گذرتا دیکھا گیا اس فلیگ مارچ نرمل اے ایس پی وینکٹشورلو ، ٹاؤن سرکل انسپکٹر ایل سرینو ، رورل سرکل انسپکٹر چندرشیکھر اور ٹاؤن سب انسپکٹران آف پولیس ہنمنلو ، گنیش ، درشن سرینواس ، شیوا کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر ٹاؤن سرکل انسپکٹر ایل سرینو نے بتایا کہ بھینسہ میں سری رام نومی شوبھا یاترا جلوس کے دوران پولیس کی جانب سے سخت بندوبست کرتے ہوئے ایک ایڈیشنل ایس پی ، دس سرکل انسپکٹران ، بیس سب انسپکٹران کے علاوہ تقریبا ایک سو تیس پولیس عملہ کو متعین کیا جارہا ہے۔