بھینسہ میں پولیس کا کارڈن سرچ

   

بھینسہ : محکمہ پولیس کی جانب سے صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع نرمل ایس پی سی ایچ پراوین کمار اور بھینسہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھرے آئی پی ایس کی ہدایت پر ٹاؤن سرکل انسپکٹر پراوین کمار کی قیادت میں بھینسہ شہر عمر فاروق کالونی کنٹہ ایریا میں سماجی رابطہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ جس میں تقریبا سو پولیس جوانوں کے بشمول سب انسپکٹران جن میں محمد غوث ، وکرم ، ہنمنلو ، درشن سرینواس ، شیوا دیگر موجود تھے بعدازاں ٹاؤن سرکل انسپکٹر پراوین کمار نے میڈیا کو بتایا کہ سماجی رابطہ پروگرام کا مقصد عوام کو پْرامن ماحول فراہم کرنا اور شہر میں غیر سماجی سرگمیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے سماج میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کی حرکتوں پر نظر رکھتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو کْچلنا ہے انھوں نے شہر میں امن و امان اور گنگاجمنٰی تہذیب کے فروغ کیلئے عوام کو پولیس کا تعاون کرنے کی خواہش کی اور عوام کو سائیبر کرائم اور آن لائن دھوکہ دہی سے محفوظ رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے ڈائل 100 اور 1098 شعور بیدار کیا اور بتایا کہ سماجی رابطہ پروگرام میں تلاشی کے دوران دستاویزات کی عدم دستیابی پر 60 موٹر سائیکل ، ایک آٹو رکشا کو ضبط کیا ۔