بھینسہ میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

   

Ferty9 Clinic

برقراری امن کو یقینی بنانے کیلئے عوام سے تعاون کی خواہش، کووڈ قواعد پر عمل آوری کی تاکید

بھینسہ۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ضلع نرمل انچارج ایس پی وشنو ایس واریر کی ہدایت پر بھینسہ ایڈیشنل ایس پی آئی پی ایس کرن پربھاکر کھیر کی نگرانی میں سدھارتھ نگر علاقہ میں کارڈن سرچ آپریشن پروگرام انجام دیا گیا اور گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے موٹرسیکلوں کے دستاویزات کی جانچ کی گئی اور عوام سے پولیس عہدیداران نے بات چیت کرتے ہوئے تمام تفصیلات اور حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے دوران کسی بھی پیش آنے والے تکالیف وپریشانی سے متعلق دریافت کی اس پروگرام کے دوران علاقہ کی عوام سے مخاطب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی آئی پی ایس کرن پربھاکر کھیر نے کہا کہ بھینسہ میں پیش آئے حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے تا حال دفعہ 144 نافذ ہے صبح چھ بجے تا شام پانچ بجے تک ہی عوام کو اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت کے لئے تمام چھوٹے بڑے تجارتی وکاروباری اداروں کو مکمل طور پر بحال کیا جارہاہے اور شام پانچ بجے سے دفعہ 144 پر سختی سے عمل آوری کیجارہی ہے دفعہ 144 کے دوران کوئی بھی فرد غیر ضروری مکانوں سے باہر ہرگز نہ نکلے کیونکہ پولیس کاروائی کریگی اور حکومت تلنگانہ نے بھی کووڈ 19 کے جدید احکامات جاری کرتے ہوئے ماسک کو لازم قرار دیا ہے اس لئے عوام کورونا کے خاتمہ کے لئے ماسک اور دیگر تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل آوری کریں ورنہ پولیس کی جانب سے جرمانہ عائد کیا جائیگا اور کووڈ 19 کے جدید احکامات کے تحت کسی بھی قسم کے ریالیاں ،دھرنے اور شادی بیاہ تقاریبات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اگر کوئی اس پر عمل نہ کرتے ہوئے شادی بیاہ ودیگر تقریبات منعقد کریگا تب پولیس کی جانب سے آئی پی سی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 188 کے تحت 51 اور 60 سیکشن کے تحت کاروائی کیجائیگی ایڈیشنل ایس پی آئی پی ایس کرن پربھاکر کھیر نے مزید کہاکہ شہر میں کسی ناگہانی و ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لئے چارسو سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کیا جائیگا اور پولیس کی جانب سے اہم وحساس مقامات کی نشاندہی بھی کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور حکومت کو رپورٹ روانہ کی جاچکی ہے انھوں نے شہر کے تمام دْکان مالکین کو بھی اپنی دْکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور ایک کیمرہ روڈ کی جانب رکھنے کی سختی سے ہدایت دی ورنہ پولیس کیجانب سے کاروئی کرنیکا انتباہ دیا اور کہاکہ بھینسہ کی عوام اپنے شہر میں امن وامان کی برقراری کے لئے انجان و اجنبی افراد نظر رکھے کیونکہ بھینسہ غیر مقامی افراد ہی فرقہ وارانہ حالات پیدا کررہے ہیں انھوں مزید کہاکہ پولیس شہر میں عوام کے مسائل کی جانکاری اور یکسوئی کے لئے پولیس نے کمیونیٹگ پولیس مہم کا آغاز کیا ہے جسکے تحت پولیس عوام کے گھروں تک پہنچتے ہوئے مسائل سے واقفیت حاصل کریگی اور کہاکہ عوام موٹرگاڑیوں کے تمام دستاویزات اپنے ہمراہ مکمل رکھے اور ہیلمیٹ کا استعمال کریں ورنہ ٹریفک نظام کی بد نظمی پر پولیس کاروائی کریگی آخر میں انھوں نے عوام کو پولیس کا تعاون کرتے ہوئے شہر میں امن وامان کی برقراری کو یقینی بنانے کے لئے خواہش کی اس پروگرام میں ٹاؤن سرکل انسپکٹر وینوگوپال راؤ کے علاوہ سینکڑوں پولیس جوان بشمول خواتین پولیس شامل تھی۔