بھینسہ ۔30۔ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ پولیس کی جانب سے نرمل ضلع ایس پی پراوین کمار اور بھینسہ اے ایس پی کانتی لال سبھاش پاٹل آئی پی ایس کی ہدایت پر صبح کی اولین ساعتوں میں نئی آبادی علاقہ میں کمیونٹی رابطہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ٹاؤن سی آئی ایل سرینو ، سب انسپکٹران جن میں محمد غوث ، پورنیشور ، سندیپ اور شیوا و دیگر پول?س جوانوں شامل تھے اس موقع پر ٹاؤن سی آئی ایل سرینو نے بتایا کہ کمیونٹی رابطہ پروگرام کے تحت گھر گھر تلاشی کے دوران پینڈنگ چالانات کے علاوہ دستاویزات کی عدم دستیابی پر 62 موٹرسائیکل، چھ آٹوز ، تین کاریں اور ایک ٹریکٹر کو ضبط کیا۔ اس دوران انھوں نے عوام سے مخاطب کرتے ہوئے ٹریفک نظام ، سائبر کرائم اور آن لائن دھوکہ دہی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے عوام کو سختی سے عمل کرنے نصیحت کی۔
