بھینسہ میں چاول کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف کارروائی

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ ۔ 14 ؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ رورل پولیس نے چاول کی غیر قانونی منتقلی کو ناکام بناتے ہوئے (15) کنٹل چاول اور موٹر گاڑی کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ رورل انچارج سب انسپکٹر پردیب نے پولیس جوانوں کی ہمراہ بھینسہ منڈل کے موضع مانجری کے پی ڈی ایس چاول کی غیر قانونی منتقلی کوناکام بنا دیا ۔ موضع بھینسہ رورل پولیس نے اطلاع پا کر مہاراشٹرا منتقل کو جا رہے پی ڈی ایس چاول کی موٹر گاڑی کی تنقیح کی اور اس غیر قانونی منتقلی کو ناکام بناتے ہوئے (15) کنٹل پی ڈی ایس چاول اور موٹر گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے بھینسہ رورل پولیس منتقل کیا اور قانونی کارروائی انجام دی ۔ اس موقع پر رورل انچارج سب انسپکٹر پردیب نے میڈیا کے روبرو ضبط شدہ گاڑی اور 15 کنٹل چاول کے علاوہ اس غیر قانونی چاول کی منتقلی میں ملوث دو افراد کو پیش کیا۔ ط