بھینسہ میں چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم

   

بھینسہ4/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نرمل بی آر ایس صدر و مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے بھینسہ شہر اور ڈیویژن کے مختلف استفادہ کنندگان میں سی ایم ریلیف فنڈ کے تحت منظورہ چیکس کی تقسیم بھینسہ آئی بی گیسٹ ہاوز میں عمل میں لائی ۔اس موقع پر بی آر ایس قائدین جن میں نرمل ضلع جنرل سکریٹری راجیشور ، رولا رمیش ، سابقہ بھینسہ مارکیٹ کمیٹی چیئرمین پی کرشنا ، بھینسہ بی آر ایس ٹاؤن جنرل سکریٹری رامو ، سابقہ ٹاؤن یوتھ صدر عبدالواسیع رسول ، عبدالعادل ، سید جاوید ، سد عاطف ، سائیناتھ ، بھوجارام ، عزیز قریشی و دیگر موجود تھے استفادہ کنندگان میں بھینسہ شہر کے ٹی مہیش کو ایک لاکھ ، ایس سومالتا کو 26 ہزار اور کوبیر منڈل کے موضع نگوا کے بی شنکر کو ایک لاکھ روپے پر مبنی چیکس شامل ہے جس پر مذکورہ استفادہ کنندگان نے رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی اور تلنگانہ وزیراعلی کے سی آر سے اظہار تشکر کیا۔