بھینسہ میں کانگریس قائدین کی گرفتاری و رہائی

   

بھینسہ : چلو حیدرآباد راج بھون پروگرام کے ضمن میں کانگریس ضلع صدر پی راماراؤ پٹیل کی قیادت میں کانگریسی کارکنان کی روانگی سے قبل بھینسہ پولیس نے ایس ایس کاٹن فیکٹری پہنچکر راماراؤ پٹیل کے بشمول تمام کانگریسی کارکنان کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا بعدازاں رہائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر پی راماراؤ پٹیل نے اسے حکومت کی بزدلی قرار دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس ہر وقت عوام کے مفادات کوترجیح دیتے راحت فراہم کرتی آئی ہے لیکن جب سے ملک میں بی جے پی مرکز میں برسراقتدار آئی ہے تب سے عوام مہنگائی کا شکار ہورہی ہے اور پکوان گیس، پٹرول ، ڈیزل کے علاوہ اشیائے ضرورہ کی قیمتیں آسمان چھورہی ہے جس سے عام عوام مہنگائی کے بوجھ سے پریشان ہوکر خودکشی پر مجبور ہورہاہے جسے کانگریس ہرگز برداشت نہیں کریگی عوام پر بڑھتے مہنگائی کے بوجھ کے خلاف ہروقت آواز بلند کریگی اس موقع پر کانگریسی قائدین وی سرنیواس ٹاؤن صدر ،فیروز خان شہران سینئراقلیتی قائد ،ایم اے لطیف ضلع اقلیتی جنرل سکریٹری ،چننا ،سبھاش پٹیل ،ڈگمبر و دیگر موجود تھے۔