بھینسہ ۔2نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کنٹالہ منڈل مستقر پر مقامی رکن اسمبلی جی وٹل ریڈی نے 61 استفادہ کنندگان میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم عمل میں لائی ۔ اس موقع پر بی آر ایس قائدین جن میں دتو ، رمنا راؤ ، گجارام اور منڈل کے سرپنچس ، ایم پی ٹی سیز ، عوامی منتخبہ نمائندوں کے علاوہ استفادہ کنندگان کی کثیر تعداد موجود تھی تمام استفادہ کنندگان نے رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی اور تلنگانہ وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کیا۔ علاوہ ازیں کنٹالہ منڈل کے موضع اولہ کے متوطن شیخ پاشاہ نامی شخص برقی شارٹ لگنے سے زخمی ہوگئے جس کے علاج و معالجہ کیلئے مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سی ایم ریلیف فنڈ کے ذریعہ ایک لاکھ روپے منظور کرواتے ہوئے متاثرہ کو چیک حوالے کیا اس موقع پر موضع اولہ سرپنچ کنیز فاطمہ اور دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی متاثرہ شخص نے تمام سے اظہار تشکر کیا۔