بھینسہ :۔ بھینسہ میں کوویڈ ٹیکہ اندازی کو صد فیصد بنانے کے لیئے ضلع کلکٹر کی ہدایت پر محکمہ صحت کے عہدیداروں کی جانب سے ہفت روزہ خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں جس کا معائنہ کرنے کے لیئے محکمہ صحت ضلع ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر دھنراج نے بس اسٹانڈ میں منعقدہ ٹیکہ اندازی کیمپ کا دورہ کیا جہاں پر مسافرین اور آٹو رکشا ڈرائیورس کو کوویڈ ٹیکہ دیا گیا اس موقع پر اربن ایچ ای او کلیم الدین نے بتایا کہ اس ضمن میں بھینسہ شہر کیلئے چودہ ٹیموں کو تشکیل دیا گیا جس میں دس ٹیمیں گھر گھر پہنچکر عوام کی ٹیکہ اندازی کریگی جبکہ بس اسٹانڈ ، گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل ، اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر اور زرعی مارکیٹ کاٹن یارڈ میں ٹیموں کو منتخب کرتے ہوئے کوویڈ ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے انھوں نے عوام سے بے خوف ہوکر بغیر شک و شبہات کے کوویڈ ٹیکہ لے نے کی اپیل کی اس کیمپ میں بھینسہ ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر آشیش ریڈی ، ڈاکٹر متین اللہ کے علاوہ اے این ایمس ، آشاورکرس اور محکمہ صحت کے عہدیداران موجود تھے۔
