برقی ، مورم اندازی و دیگر کام جنگی پیمانے پر جاری ، پولیس کی جانب سے وسیع بندوبست
بھینسہ /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر میں گنیش تہوار کے پیش نظر سرکاری مشنری کافی متحرک دیھی جارہی ہے اور گنیش اتسو وسرجن جلوس کو پرامن طریقے سے گذارنے کیلئے محکمہ بلدیہ ، محکمہ مال اور محکمہ پولیس کے اعلی عہدیداران انتظامات کو قطعیت دیتے ہوئے امن و امان کی بقاء کیلئے مصروف ہے ۔ بھینسہ میں 9 روزہ گنیش اتسو مناتے ہوئے 10 ستمبر بروز منگل کو وسرجن عمل میں لایا جائے گا ۔ اس روز یوم عاشورہ بھی ہے ۔ شہر کے گڈنا واگو پراجکٹ پر گنیش مورتیوں کا نمرجن عمل میں لایا جاتا ہے ۔ جہاں پر محکمہ بلدیہ کی جانب سے محتلف انتظامات برقی لائیٹنگ مورم اندازی ، کرین مشین و دیگر انتظامات کو جنگی پیمانے پر مکمل کیا جارہا ہے ۔ ان تمام انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی ، بھینسہ ار ڈی او ای راجو ، تحصیلدار راجندر کے علاوہ گنیش اتشو کمیٹی کے ذمہ داران سی شنکر ایڈوکیٹ ، رمیش مہاشٹی وار ولاس گادیوار،ڈاکٹر ناگیش کرشنا ، رامو ، بالاجی ، سائی ناتھ ، جی روی و دیگر کے علاوہ ٹی آر ایس اقلیتی قائد اعجاز احمد خان کے علاوہ محکمہ بلدیہ کمشنر جئے راج ڈی ای وینکٹ شیشیا ، رویندر اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے محکمہ بلدیہ اور محکمہ مال کے مذکورہ عہدیدان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گنیش وسرجن کے موقع پر جلوسیوں اور نمرجن کے دوران گڈنا واگو پراجکٹ پر کسی بھی قسم کے مسائل پیش نہ آئے کیونکہ حکومت تلنگانہ تمام مذاہب کے تہواروں کو خوشگوار پرامن ماحول میں گذارنے کیلئے گنگا جمنی تہذیب فروغ دیا جائے گا ۔ اس لئے تمام سرکاری محکمہ جات تمام انتظامات کو ے یقنی بنانے ۔ واضح رہے کہ بھینسہ میں اس سال چھوٹے بڑے 130 سے زائد گنیش موریاں بٹھائی گئیں ہیں اور 9 روز اتسو مناتے ہوئے بروز منگل 10 ستمبر کو وسرجن عمل میں لایا جائے گا ۔ جس کیلئے بھینسہ شہر میں محکمہ پولیس کی جانب سے بھی سخت اور وسیع بندوبست کیا جارہا ہے ۔ کیونکہ بھینسہ شہر ریاست تلنگانہ میں ایک حساس مقام کی شناخت رکھتا ہے ۔
