بھینسہ میں گوشت کی من مانی قیمت عوام پر بوجھ

   

انتظامیہ کی جانب سے مقرر قیمت بھی نظرانداز
اضافہ شدہ قیمت پر مشتمل فلیکسی لگادی گئی، قریش برادری کے رویہ پر مسلمانوں میں بے چینی
بھینسہ۔ 5 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ گوشت مارکیٹ میں شہر کے مسلمانوں کے خلاف قریش برادری کی من مانی ، بدسلوکی ، ناشائستہ رویہ ، قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے متعلق کی گئی کامیاب نمائندگیوں پر ضلع انتظامیہ متحرک ہوکر ضلع نرمل ایڈیشنل کلکٹر و بھینسہ بلدیہ اسپیشل آفیسر فیضان احمد نے احکامات جاری کرتے ہوئے گوشت کی قیمت فی کیلو ہڈی کے ہمراہ 240 اور بغیر ہڈی کے 260 روپیے ، وزن کے لیے صرف کمپیوٹر کانٹوں کا استعمال ، صاف صفائی کا خصوصی خیال ، پلاسٹک کے استعمال پر پابندی و دیگر کو لازم قرار دیا جس پر بھینسہ بلدیہ کمشنر بی راجیش کمار نے بلدیہ عملہ محمد انیس سینٹری انسپکٹر ، ارشد بیگ ، موتی رام کے علاوہ بھینسہ ٹاؤن سرکل انسپکٹر آف پولیس جی گوپی ناتھ کے ہمراہ بھینسہ گوشت مارکیٹ پہنچ کر مین گیٹ پر احکامی فیلکسی بھی چسپاں کردی تھی اور بھینسہ بلدیہ کمشنر بی راجیش کمار نے واضح انداز میں میڈیا کے ذریعہ متنبہ کرتے ہوئے مذکورہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر قریش برادری کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے اور قریش برادری کے لائیسنس منسوخ کرتے ہوئے گوشت مارکیٹ کو محکمہ بلدیہ کے قبضہ میں لینے کا اعلان کیا تھا مذکورہ احکامات کا بھینسہ کے تمام مسلمانوں نے خیرمقدم کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور بھینسہ کے مذکورہ بلدی اور پولیس عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا تھا لیکن قریش برادری کی من مانی بھینسہ کے مسلمانوں تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ ضلع انتظامیہ بلخصوص ضلع نرمل ایڈیشنل کلکٹر و بھینسہ بلدیہ اسپیشل آفیسر فیضان احمد ، بھینسہ بلدیہ کمشنر بی راجیش کمار اور محکمہ پولیس کے عہدیداروں خلاف بھی اپنی من مانی کا آغاز کردیا اور ضلع انتظامیہ کے احکامی فلکسی کے اوپری حصہ پر گوشت مارکیٹ کے مین گیٹ پر بھینسہ قریشی برادرس یونین کے نام سے فلکسی تیار کرتے ہوئے گوشت کی قیمت ہڈی کے ہمراہ 240 روپیے اور بغیر ہڈی کے 300 روپیے طئے کرکے سرکاری احکامات کی کھلے عام دھجیاں اڑاکر گذشتہ رات فلکسی چسپاں کردی اور انتہائی بے خوف ہوکر اس منظر کے تصاویر کو سوشل میڈیا پلاٹ فارمس پر بھی شیئر کردیا گیا جس سے مسلمانوں میں شدید بے چینی دیکھی جارہی ہے قریش برادری کی جانب سے ضلع انتظامیہ کے احکامات کو پامال کرنے پر بھینسہ کے مسلم مرد و خواتین نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ بالخصوص ضلع نرمل کلکٹر ابھیلاشہ ابھینو آئی اے ایس اور ضلع ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا آئی پی ایس سے پرزور انداز میں مطالبہ کیا کہ قریش برادری کی غیر قانونی حرکت کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور مہنگائی کے دور میں بھینسہ کے مسلمانوں کے ساتھ عدل و انصاف کا معاملہ کرکے گوشت قیمت فی کیلو سرکاری احکامات کے مطابق ہڈی کے ہمراہ 240 اور بغیر ہڈی کے 260 روپیے کو ہی برقرار رکھا جائے۔