بھینسہ ۔ بھینسہ میں گذشتہ تین روز سے جاری بارش کے پیش نظر گذشتہ روز گڈّنا واگو پراجکٹ کے 5 دروازے کھولکر تقریبا دولاکھ کیوزک پانی کے اخراج سے شہر کے خان آٹو نگر ،راہول نگر ،ہنومان مندر ایریا، ذولفقار روڈ ،ودیگر علاقے زیر آب آنے سے کئی مکانوں اور دکانوں میں پانی داخل ہوچکا ہے جسکی وجہ خان آٹونگر میں موجود لکڑی کے کارخانے ،برقی موٹرگاڑیوں کا شوروم ،ویلڈننگ کارخانے اور دیگر دکانوں کے مالکین کی جانب سے قیمتی لاکھوں روپئے کے مشین خراب ہونے اور دیگر اشیا تباہ ہونے پر کافی افسوس کیاجارہے اور متاثرین اپنے اپنے دکانوں کی صاف صفائی کرتے دیکھے گئے جبکہ شہر میں قدیم کچے اور بوسیدہ مکانات بھی منہدم ہونے پر مکینوں میں کافی افسوس دیکھا جارہاہے تاہم بھینسہ میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی گڈّنا واگو پراجکٹ کے دو دروازے کھولتے ہوئے ہزاروں کیوزک فاضل پانی اخراج عمل میں لاتے ہوئے دوپہر کے اوقات میں پراجکٹ کے دروازوں کو بند کردیا گیا جبکہ بھینسہ میں آج صبح تک 102.20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تاہم مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ٹی آرای قائدین کے ہمراہ ڈیویڑن کے مختلف متاثرہ مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ اور تفصیلات سے واقفیت حاصل کرنے میں مصروف دیکھے گئے۔