بھینسہ واقعہ پر نرمل کے وفد کی آرمور اے سی پی کو یادداشت پیش

   

آرمور /13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نرمل کے مقام بھینسہ پر شرپسند عناصر کی جانب سے مسجد کی بے حرمتی توڑ پھوڑ اور مسلم نوجوانوں پر قاتلانہ حملہ کے خلاف جمعیت العلماء آرمور کی جانب سے اے-سی-پی آرمور رگھو کو تحریری یاداشت پیش کی گئی صدر جمیعت العلماء آرمور حافظ محمد ابراہیم نے بتایا کہ ملک کوویڈ 19 کرونا وائرس کی وباء کی لپیٹ میں ہے اس ضمن میں وزیر اعلی چندر شیکھر راو نہایت بہترین اقدامات کرتے ہوئے اس وباء￿ کے خاتمہ کی کوشش میں ہے محکمہ پولیس، محکمہ طب اور دیگر عہدیدار بہترین فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن ان کٹھن حالات میں شرپسند مسجد قباء￿ بھینسہ میں گھس کر بے حرمتی توڑ پھوڑ کرتے ہیں اور ایک مسلم نوجوان الماس خان پر قاتلانہ حملہ کرتے ہیں انہوں نے اس کی شدید مذمت کی اور اے-سی-پی آرمور رگھو سے مطالبہ کیا کہ ان شرپسندوں کے خلاف فوری طور پر سخت کاروائی کریں ۔