بھینسہ ۔ یکم اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر کے پانڈری گلی میں واقع ایس پی کیمپ آفس میں محکمہ پولیس کی جانب سے منعقدہ عوامی شکایتی دربار میں ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے شرکت کی جہاں بھینسہ سب ڈیویژن کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود کی کثیر تعداد کی عوام نے اپنے مسائل پیش کرنے کے لیے پہنچے ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی کو عوام نے اپنے مسائل سے براہ راست ملاقات کرکے واقف کروایا ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے ہر ایک شکایت کنندہ کے مسائل بڑے تحمل اور توجہ سے سماعت کیے اور متعلقہ پولیس عہدیداروں کو فوری طور پر تحقیقات کرنے اور قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ضلع ایس پی نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ مسائل کی یکسوئی کے لیے بلا تاخیر خدمات انجام دیں اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔ اس موقع پر شکایت کنندگان نے خوشی کا اظہار کیا اور ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر بھینسہ ٹاؤن سرکل انسپکٹر سائی کمار ، رورل سرکل انسپکٹر پراوین کمار کے علاوہ دیگر موجود تھے۔