بھینسہ : ڈبل بیڈروم مکانات بنیادی سہولیات سے محروم

   

بھینسہ ۔24 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ اربن ڈبل بیڈروم بینیفیشری سوسائٹی کے زیراہتمام موسم برسات میں جاری شدید بارش کے دوران ڈبل بیڈ روم مکانات کے سامنے منتخبہ مستحقین مرد و خواتین نے زبردست دھرنا منظم کرتے ہوئے اپنے حق و انصاف کا مطالبہ کیا اس موقع پر نیو ڈیموکریسی ضلعی سکریٹری جے راجو نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھینسہ میں تعمیر شدہ ڈبل بیڈ روم مکانات کو قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخبہ مستفیدین کو فراہم کیا جائے کیونکہ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کے بعد مستحقین کا انتخاب گزشتہ سال قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا تھا لیکن گذشتہ دو ماہ سے منتخبہ مستحقین مختلف دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں تاحال منتخبہ مستحقین کو قبضہ نہیں دیا جارہا ہے اور ڈبل بیڈ روم مکانات میں ابھی تک پانی، برقی ، ڈرینج اور سڑکوں جیسی بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہے انھوں نے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد منتخبہ مستحقین کو ڈبل بیڈ روم مکانات میں داخلہ نہ دینے کی صورت میں غیر معینہ مدت تک دھرنا جاری رکھنے کا انتباہ دیا ہے۔اس احتجاج میں رامو، نعیم، ستیش، بھاسکر کے علاوہ خواتین اور دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔