بھینسہ 20/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابقہ رکن اسمبلی بی نارائن راؤ پٹیل تعلقہ کانگریس پارٹی انچارج کی بھینسہ میں موجود قیامگاہ کملا کاٹن فیکٹری پہنچکر لوکیشورم منڈل کے موضع گڈچاندا کے تقریبا بیس بی آر ایس کارکنوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی- تمام کو سابقہ رکن اسمبلی بی نارائن راؤ پٹیل نے کانگریس پارٹی کھنڈوا پہناکر استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں ہی تمام طبقات کی خوشحالی اور ترقی ممکن ہے کیونکہ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں اقتدار پر آتے ہی عوام سے کئے گئے وعدوں اور گیارنٹیز پر عمل آوری کے ذریعہ ریاست کی عوام کو خوشحال زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کررہی ہے جو قابل ستائش ہے۔