بھینسہ کی مساجد میں نماز عیدالفطر کا اہتمام

   

بھینسہ : مفتی عبدالغنی قاسمی ضلعی صدر جمعیت العلماء نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں کورونا کی دوسری لہر کا قہر شدت کے ساتھ جاری ہے جس کے پیش نظر مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے کوویڈ قوانین جاری کیئے ہیں جسمیں نماز عید کی عیدگاہ پر ادائیگی کی اجازت نہیں ہے اسی لئے بھینسہ شہر میں تمام علماء ، ائمہ ،صدور مساجد اور عیدگاہ کمیٹی ذمہ داروں نے مشاورت کرتے ہوئے عیدالفطر کی نماز مساجدوں میں کی ادائیگی کے لئے مساجدوں کو سات (7) حلقوں میں منقسم کیا گیا ہے پہلے حلقے کے تحت مسجد پنجہ شاہ میں وقت نماز عیدالفطر صبح سات7 بجے ،مسجد مشائخ میں وقت نماز 7:15بجے ،مسجد محبوبیہ دارالعلوم جامعہ عربیہ میں وقت نماز 7:30 بجے ،مسجد ذوالفقار میں وقت نماز 7:40 بجے ،مسجد محمد علی خان میں وقت نماز 8:00 بجے ادا کی جائیگی دوسرے حلقے کے تحت مسجد دولہا میں 7:00 بجے ،مسجد سرکاری میں 7:15بجے ، مسجد مومنان میں 7:30 بجے ،جامع مسجد میں 8:00 بجے ،مسجد حاجی صاحب میں 8:10 بجے ادا کی جائیگی تیسرے حلقے کے تحت مدینہ مسجد میں 6:30 بجے ،مسجد عثمان میں 7:00 بجے ،مسجد نور میں 7:30 بجے ،مسجد ایکمنار میں 8:00 بجے ادا کی جائیگی چوتھے حلقے کے تحت مسجد قباء میں 7:00 بجے ،مسجد فاطمہ میں 7:30 بجے ،مسجد اقصٰی میں 7:45 بجے ،مسجد ابراہیم میں 8:00 بجے ادا کی جائیگی پانچویں حلقے کے تحت مسجد بلال میں 7:15 بجے ،مسجد ابوبکر میں 7:30 بجے ،مسجد محمدیہ میں 7:45 بجے ،مسجد عمر فاروق میں 8:00 بجے ادا کی جائیگی چھٹویں حلقے کے تحت مسجد امام النساء میں 7:15 بجے ،کالی مسجد میں 7:30 بجے ،مسجد درگاہ شریف میں 7:45 بجے ،مسجد مقبرہ میں 8:00 بجے ادا کی جائیگی ساتویں حلقے کے تحت مسجد ولی میں 7:00 بجے ،مسجد اویسی میں 7:30 بجے ،مکہ مسجد میں 8:00 بجے ادا کی جائیگی علاوہ ازیں مسجد مدار خان(خان آٹونگر) میں 8:30 بجے ادا کی جائیگی انھوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہیکہ حکومت کے قوانین پر عمل آوری کرتے ہوئے عیدالفطر کی نماز اپنے اپنے محلّے کی مساجدوں میں ادا کریں اور عید کے موقع پر مصافحہ اور معانقہ (گلے ملنے) سے اجتناب کریں۔