امام اور موذن کو گلی گلوج ‘ ایک نوجوان شدید زخمی ‘ علاج کیلئے نظام آباد منتقل ‘ علاقہ میں کشیدگی
بھینسہ10 ؍ مئی ( سیاست نیوز) بھینسہ شہر میں مسجد قباء میں نماز عشاء کے دوران شرپسندوں کی جانب سے شرانگیزی کرتے ہوئے پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کی کی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ شہر کے شیواجی نگر کالونی کے علاقہ میں واقع مسجد قباء میں چار سے پانچ مصلیان نماز عشاء ادا کر رہے تھے ۔ اسی اثناء میں اسی علاقہ کے شرپسند عناصر مسجد میں داخل ہوکر گالی گلوج کرتے ہوئے نماز ادا سے روکتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور مسجد کے امام و موذن سے بدکلامی کرتے ہوئے نماز ادا نہ کرنے کو کہا‘ جس کی اطلاع شہر کے ذمہ داران کواور پولیس کو موصول ہوئی ۔ بعدازاں مسلم ذمہ داروں نے مقام واقعہ پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی ۔ لیکن اسی اثناء میں اکثریتی طبقے کے سینکڑوں نوجوان جمع ہوگئے اور سنگباری شروع ہوگئی جس پر پولیس اور مسلم ذمہ داروں نے حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش میں مصروف دیکھے گئے لیکن ایک مسلم نوجوان الماس خان جو داڑھی اور ٹوپی پہنا ہوئے تھے کٹس تقسیم کرنے کی غرض سے جا رہے تھے جس کو شرپسندوں نے بے رحمی سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا جسے کسی تیز اوزار سے حملہ کے نشانات دیکھائی دے رہے ہیں ‘ جسے بھینسہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں طبی علاج کے بعد حالت کافی تشویشناک ہونے پر نظام آباد منتقل کر دیا گیا اور بھینسہ میں پولیس کی جانب سے سخت بندوبست کرتے ہوئے طلایہ گردی میں شدت پیدا کر دی گئی اس علاقہ کو پولیس چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا جبکہ مسلمانوں نے رمضان المبارک کے پیش نظر صبرو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر میں امن وامان بنائے رکھنے میں پولیس کا تعاون کیا ۔ ضلع نرمل ایس پی ششی دھر راجو بھی بھینسہ پہنچ کر حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔