امام و موذن کے زیر التواء وظائف کی جلد اجرائی ضروری ، رکن اسمبلی وٹھل ریڈی
بھینسہ /6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ ڈیویژن میں اقلیتوں کے زیر التواء مسائل کی یکسوئی کیلئے رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے محکمہ اقلیتی بہبود فینانس کارپوریشن صدرنشین محمد اکبر حسین اور تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ صدرنشین محمد سلیم احمد سے علحدہ علحدہ ملاقات کرتے ہوئے گذشتہ شام حیدرآباد میں نمائندگی کی اور بھینسہ ڈیویژن کے تمام مساجد کے ائمہ و موذنین کے زیر التواء وظائف ( ماہانہ مشاہرہ ) کی یکسوئی کرتے ہوئے آن لائین داخل کردہ درخواستوں کی بنیاد پر بھینسہ ڈیویژن کے تمام ائمہ و موذنین کو ماہانہ وظائف کی اجرائی جلد از جلد عمل میں لاتے ہوئے شادی مبارک اسکیم کی رقم کو جلد سے جلد منظور کرتے ہوئے مستحقین کو استفادہ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیںتاکہ شادی مبارک اسکیم کے مستحقین حکومت تلنگانہ کی امداد سے اپنے مسائل کو حل کرسکے ۔ علاوہ ازیں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے بھینسہ ڈیویژن میں اقلیتوں بالخصوص مسلم افراد کیلئے سبسیڈی قرضہ جات اسکیم کے تحت صد فیصد مستحق نوجوانوں کو روزگار کیلئے تلنگانہ محکمہ اقلیتی بہبود فینانس کارپوریشن کے تحت سبسیڈی قرضہ جات کی منظوری عمل میں لاتے ہوئے مسلم نوجوانوں کو روزگار سے منسلک کرنے کیلئے نمائندگی اور بھینسہ اردو اکیڈیمی کمپیوٹر سنٹر اور اردو لائبریری کو ترقی دیتے ہوئے اپ گریڈ کرنے اور بھینسہ میں مسلم طلبہ کو جدید کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرتے ہوئے روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے کیلئے نمائندگی کی ۔ محمد اکبر حسین چیرمین اقلیتی مالیاتی فینانس کارپوریشن سے کی اور کہا کہ بھینسہ ڈیویژن میں اقلیتی طبقہ مسلم نوجوانوں میں تعلیمی ، معاشی اور بے روزگار پسماندگی کا خاتمہ میرا نصب العین ہے۔ حکومت تلنگانہ کے تعاون سے تعلقہ مدہول کے اقلیتوں کو تعلیمی ، معاشی اور روزگار سطح پر مستحکم کیا جاسکتا ہے ۔ جس پر تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ چیرمین محمد سلیم اور اقلیتی مالیاتی فینانس کارپوریشن چیرمین محمد اکبر حسین نے تمام مسائل کی یکسوئی کے ذریعہ اقلیتی طبقہ کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہر ممکنہ سہولت ، مراعات فراہم کرنے کا تیقن دیا اور کہا کہ تلنگانہ وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ اقلیتی دوست قائد ین جو ہمیشہ اقلیتوں اور دیگر طبقات کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ۔ بعد ازاں وقف بورڈ تلنگانہ کے عہدیداران محمد قاسم و دیگر اور محمد اکبر حسین چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن کے علاوہ رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے حکومت کی جانب سے عیسائی طبقہ کو فراہم کئے جانے والے ساڑیوں اور کپڑوں کا معائنہ کرتے ہوئے رسم اجرائی انجام دی اور رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے تلنگانہ عیسائی طبقہ بالخصوص تعلقہ مدہول کے عیسائی برادری کو کرسمس کی پیشگی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر بھینسہ پنجہ شاہ ، موذن مسجد محمد احمد بلعلہ و دیگر موجود تھے ۔