بھینسہ کے حساس مقامات کا معائنہ

   

بھینسہ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ نے بھینسہ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر کی حیثیت سے راجیش مینا آئی پی ایس کا تقرر عمل میں لایا جس پر راجیش مینا آئی پی ایس نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا اور بھینسہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس عملے سے مختلف امور پر خوشگوار انداز میں بات چیت کی اور پولیس عملہ کو امن و امان کی برقراری کے لیے متحرک انداز میں خدمات کی انجام دہی سے متعلق مشورے اور ہدایات دیں اور سی سی ٹی وی کنٹرول کمانڈ روم کے ذریعہ شہر کے تمام حالات کا مشاہدہ کیا علاوہ ازیں مسٹر راجیش مینا آئی پی ایس نے بھینسہ شہر کے اہم و حساس مقامات جن میں مسجد پنجہ شاہ ، مسجد ذوالفقار اور کوتی دیونی مندر کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے نئے ایس ڈی پی او آفس کے لیے مختص اراضی کا بھی دورہ کیا اور گرام پنچایت پرچہ نامزدگی مراکز پہنچ کر انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر بھینسہ رورل سرکل انسپکٹر آف پولیس ایم نائیلو ، ٹاؤن ایس آئی سپریا ، تانور ایس آئی شیخ زبیر و دیگر موجود تھے۔