بھینسہ ۔22ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ گورنمنٹ جونیر کالج کا ضلع نرمل ڈی ای ای او پرشورام نے اچانک دورہ کیا اور تمام ریکارڈس کا معائنہ کرتے ہوئے لکچررس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس دوران کالج انچارج پرنسپل بالاننداور لکچررس جن میں سندیپ کلکرنی ، ڈاکٹر شیخ حفیظ ، سیدبشیر، محمد ساجد ، عبدالرفیق ، فرخندہ علی خان ، اسلم خان ، ہری پرساد و دیگر کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنی خدمات کو بحسن خوبی انجام دینے اور غیر حاضر طلبہ کو کالج آنے کے لئے فون کرنے کی ہدایت دی اور کالج میں طلبہ اور لکچررس کے تناسب کو بہترین قرار دیتے ہوئے جاریہ تعلیمی سال ضلع نرمل میں طلبہ کی تعداد میں کالج ھذا کو پہلا مقام قرار دیتے ہوئے پرنسپل اور لکچررس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اس موقع پر انھوں نے کمرہ جماعت میں گشت کرتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی معیار اور قابلیت کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا آخر میں ڈی آئی ای او پرشورام کی انچارج پرنسپل اور لیکچررس نے شال پوشی کی۔