طبی عملے کی ہراسانیوں سے مریضوں کو مشکلات ، سخت کارروائی ضروری
بھینسہ : بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں حکومت تلنگانہ کی تمام تر سہولتوں کے باوجود مریض طبی عملے کی ہراسانیوں اور رشوت ستانی سے مسائل اور دشواریوں کا شکار ہیں اس طرح کے الزامات گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں زیر علاج مریضوں کے رشتہ داروں نے عائد کرتے ہوئے بتایا کہ کہ مریض کے آپریشن کے بعد وہیل چیر پر لیجانے کیلئے پانچ سو روپیئے اور دوسرے مریض سے آپریشن کے بعد ٹانکے کھولنے کیلئے سو روپیئے طلب کیئے گئے اسکے علاوہ دیگر ٹسٹوں کیلئے و اسکیانگ کیلئے باہر خانگی لیب کو منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ریاستی و ضلعی اعلی عہدیداران بار بار عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ سرکاری دواخانہ میں تمام تر سہولتیں موجود ہیں اور استفادہ کی خواہش کرتے ہیں لیکن طبی عملہ کا برتاؤ مریضوں کے ساتھ برعکس ہے اس ضمن میں محمد لسان الحق اور فرحان کشف صحافیوں نے گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشی ناتھ کو اس جانب متوجہ کرواتے ہوئے تحریری یاداشت پیش کی جس پر ڈاکٹر کاشی ناتھ نے گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل اسٹاف کے ہمراہ اجلاس طلب کرتے ہوئے عوامی شکایتوں کو اسٹاف کے سامنے رکھتے ہوئے تاکید کی کہ اس طرح کی حرکتیں دوبارہ ہرگز نہ کی جائے ورنہ سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا علاوہ ازیں مذکورہ مسائل پر ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی کو ٹویٹ کیا گیا بھینسہ کی عوام نے اس جانب ضلع اور ریاست کے اعلی عہدیداروں اور ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ کے علاوہ تلنگانہ وزیراعلی کو بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے رشوت خوروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
