٭گاڑیوں کے چالانات ،رعایت سے استفادہ کی خواہش
٭ٹی آر ایس کارکنوں کا جشن
٭کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا خیرمقدم
بھینسہ : بھینسہ ٹاؤن سرکل انسپکٹر پولیس پراوین کمار نے اپنے چیمبر سے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے موٹر گاڑیوں کے زیرالتواء چالانات کو 31 مارچ تک ادا کرتے ہوئے حکومت کے سنہرے موقع سے استفادہ کریں کیونکہ 31 مارچ تک موٹرسائیکل کے زیرالتوا چالانات پر 75 فیصد اور موٹر گاڑیوں پر 50 فیصد کی رعایت فراہم کی جارہی ہے انھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران عائد کئے ہوئے چالانات کو بھی ادا کرنے کی عوام سے خواہش کی علاوہ ازیں اس ضمن میں بھینسہ ڈیویڑن پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے سوشل میڈیا پر خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔
٭٭ تلنگانہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے اسمبلی میں بے روزگار نوجوانوں کیلئے 91 ہزار سے زائد نوکریوں کی فراہمی کے اعلان پر بھینسہ میں ٹی آر ایس پارٹی دفتر و گڈنا بھون میں ایم ایل اے جی وٹھل ریڈی کی ہدایت پر ٹاؤن جنرل سکریٹری ٹی رامو کی قیادت میں زبردست جشن مناتے ہوئے آتش بازی اور مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے تلنگانہ وزیراعلی کے سی آر اور ریاستی وزیر کے ٹی آر کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا اور ٹی آر ایس پارٹی کے علاوہ تلنگانہ وزیراعلی کے سی آر اور مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی اس موقع پر محمد معراج احمد پانگری نمائندہ ایم پی ٹی سی ، یوتھ صدر سوری نارائن ، عبدالواسیع رسول ، بھوجنا ، شیخ منیر ، سید جاوید ، عادل احمد ، سائی ناتھ ، سومناتھ و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر ٹی رامو اور عبدالواسیع رسول نے کے سی آر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے ملک کی تاریخ کا سب عظیم کارنامہ اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کا انمول تحفہ قرار دیا۔
٭٭بھینسہ گورنمنٹ جونیر کالج کے کنٹراکٹ لکچررس نے کالج ھذا میں تلنگانہ وزیراعلی کے سی آر کی تصویر کو دودھ سے نہلایا اور اسمبلی میں کنٹراکٹ فیکلٹی کو ریگولر کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا اس موقع پر پرنسپل ضوفشاں سلطانہ کے علاوہ کنٹراکٹ لکچررس جن میں سندیپ کلکرنی ، ڈاکٹر شیخ حفیظ ، ہری پرساد ، محمد ساجد ، بھوشن پانڈے ، محمد رفیق اور دیگر کنٹراکٹ لکچررس کے علاوہ دیگر میں فرخندہ علی خان موجود تھے۔