بھینس نے چوری کیس کا تصفیہ کیا!

   

قنوج (یو پی) : چوری کا ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں پولیس یا عدالت نے نہیں بلکہ ایک بھینس نے تصفیہ کردیا۔ ضلع قنوج کے جلیسر ٹاؤن میں علی نگر کے ویریندر نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اُس کے دوست دھرمیندر نے اُس کی بھینس چوری کرلی اور کسی کو بیچ دی۔ تاہم، دھرمیندر نے الزام کی تردید کرتے ہوئے اصرار کیا کہ بھینس تو اُسی کی ہے۔ بھینس نے گزشتہ روز پولیس اسٹیشن ڈیا گیا۔ ویریندر اور دھرمیندر سے کہا گیا کہ وہ دونوں بھینس کو آواز دیں۔ کچھ ہی دیر میں بھینس دھرمیندر کی طرف چل پڑی اور ملکیت کا مسئلہ حل ہوگیا۔ اور بعد تحقیق یہ سچ ثابت ہوا کہ بھینس دھرمیندر کی ہی تھی جسے اُس نے چند روز قبل ایک دیگر شخص کو فروخت کیا تھا۔