بھیونڈی حادثہ: مہلوکین کی تعداد 20 ہوگئی

   

ممبئی: مہاراشٹرا میں تھانے ضلع کے بھیونڈی میں پیر کی صبح ایک کثیر منزلہ عمارت کے منہدم ہوجانے سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 20ہوگئی ہے ۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس اور تھانے ، ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی بچاؤ مہم جاری ہے ۔مہلوکین میں 2 سے 14 سال کے درمیان کے 8بچے ہیں۔ بھیونڈی نظام پور سٹی میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ ملبہ میں تقریباً 20 سے 25 افرادکے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ بی این سی ایم سی کے عہدیدار ملند پالسولے نے کہا کہ مقامی افراد کے مطابق ملبہ میں کم از کم 20-25 افراد ابھی پھنسے ہوئے ہیں۔ ہمارے نوٹس میں یہ بھی آیا کہ بجلی کرگھا چلانے والے کچھ مزدور گراونڈ فلور پر سوئے ہوئے تھے۔ بھیونڈی کی 36سالہ پرانی عمارت پیر کی صبح 3:30 بجے منہدم ہوگئی۔