بھیڑیا باکس آفس پر دھوم مچانے لگا

   


ممبئی ۔ بالی ووڈ کی شاندار فلمیں باکس آفس پر یکے بعد دیگرے ریلیز ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم دریشیام 2 بڑے پردے پر ریلیز ہوئی ہے۔ جو باکس آفس پر زبردست کمائی کر رہی ہے۔ اس کے بعد ورون دھون اور کریتی سینن کے ساتھ فلم بھیڑیا اب بڑے پردے پر آگئی ہے۔ اس فلم کو ریلیز ہوئے 1 دن مکمل ہو چکا ہے۔ اب اس فلم کی کمائی کے اعداد و شمار بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔ جس کے مطابق فلم باکس آفس پر پہلے دن اچھی کمائی کرچکی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن اور اداکار ورون دھون کی فلم بھیڑیا تب سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ اس فلم کا بہت چرچا ہے۔ دریں اثناء اب فلم کی پہلے دن کی کمائی کے اعداد و شمار ہمارے سامنے آگئے ہیں۔ بالی ووڈ خبری کی رپورٹ کے مطابق ہدایت کار امرکوشک کی فلم بھیڑیا 6 سے 7 کروڑ کمانے جارہی ہے لیکن اب جوکمائی کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔