کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے اس معاملے کو مختلف پلیٹ فارم پر اٹھایا مگر آج اس لہجے میں سختی لاتے ہوئے کہا کہ میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ یہ کب تک چلتا ہے۔ میں بھیک نہیں مانگوں گی۔ میں بھکاری نہیں ہوں۔انہوں نے ریاست کے عوام سے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مرکزی حکومت نے تمام فنڈ ز کو روک دیا ہے ۔ہمارے 6000ہزا ر کروڑ روپے باقی ہیں ۔ ہمیں 100 دن کے کام کے پیسے نہیں ملے ہیں۔” 10 کروڑ کام کے دن بنائے گئے ہیں۔ لیکن، مرکز نے انہیں رقم نہیں دی۔ ممتا نے کہا کہ ریاست نے سارا پیسہ ادا کیا ہے۔